خبرنامہ

انامہ لیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت یکم نومبرکوکرنے کافیصلہ کرتے ہوئے تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔ جمعہ کوسپریم کورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عدالت نے قبل ازیں مقدمہ کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی تھی تاہم سابقہ تاریخ سماعت پرنظرثانی کردی گئی ہے اور اب مقدمہ کی سماعت یکم نومبرکوکی جائے گی۔