خبرنامہ

آئندہ انتخابات، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال یقینی نہیں، الیکشن کمیشن

آئندہ انتخابات، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال یقینی نہیں، الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحامد خان نے بتایا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو پاس ہوگیا لیکن الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن ای وی ایم کے مطابق کرانے کا پابند نہیں‘ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے‘ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں‘آئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا،ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے‘ہمیں کافی وقت لگے گا‘

ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی ووٹنگ مشینیں ہونگی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے ‘کمیٹی نے عدالتی اصلاحات‘ زیر التوا کیسز ور ججز کی تقرری و تعیناتی کے لیے طلب کردہ تجاویز پیش نہ کرنے پر لا اینڈ جسٹس کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن کو آئندہ دو ہفتوں میں ججز کی تعیناتی و عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز طلب کرلی ہیں۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سیکریٹری الیکشن نے کمیٹی کو بتایاکہ نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنا ہونگی۔

ہمیں کافی وقت لگے گا‘ ان مشینوں کو استعمال میں لانے کیلئے بھارت کو 20جبکہ برازیل کو 22سال لگے ‘ضروری نہیں بل پاس ہونے کے بعد ہم مشینوں کو فوری استعمال کریں ۔ہم مشینوں کے استعمال کے پابند نہیں