خبرنامہ

آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے2لاکھ 72ہزار آن لائن درخواستیں موصول

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ہائرایجوکیشن کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم (OCAS)پر اس سال انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے2لاکھ 72ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔ پنجاب کے711سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے142529طالبات جبکہ 129771طلبا نے درخواستیں دیں۔پری میڈیکل کیلئے 70 فیصد لڑکیوں اور صرف 30فیصد لڑکوں نے درخواستیں دیں۔64 فیصد لڑکوں اور 36 فیصد لڑکیوں نے پری انجینئرنگ میں داخلے کو ترجیح دی۔ایف اے میں داخلے کیلئے 61 فیصد لڑکیوں 39فیصد لڑکوں نے درخواست دی۔آئی سی ایس میں 58 فیصد لڑکوں اور 42فیصد لڑکیوں نے دلچسپی ظاہر کی۔آئی کام کیلئے69فیصد لڑکوں‘ 31فیصد لڑکیوں‘ڈی کام کیلئے92فیصد لڑکوں 8فیصد لڑکیوں اور جنرل سائنس کیلئے57فیصد لڑکیوں اور43فیصد لڑکوں نے اپلائی کیا۔