خبرنامہ

اگر کوئی سیاستدان کتاب لکھتا تو غداری کے فتوے لگ جاتے: ربانی

اگر کوئی سیاستدان کتاب لکھتا تو غداری کے فتوے لگ جاتے: ربانی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی ہو رہی ہے جو دونوں ممالک کے سابق انٹیلی جنس چیفس نے لکھی ہے، اگر ہمارے جیسے سیاست دان نے یہ کتاب لکھی ہوتی تو اب تک غداری کے فتوے لگ جاتے۔

پاکستانی اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہان کی مشترکہ کتاب پر سینیٹر رضا ربانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کتاب کسی سیاست دان نے لکھی ہوتی تو اب تک غداری کے فتوے لگ چکے ہوتے۔ بتایا جائے کیا جنرل اسد درانی نے حکومت سے اجازت لی؟

سینیٹ اجلاس میں نکتۂ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ اگر یہ کتاب کسی عام شہری یا پاکستانی سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو آسمان سر پر اُٹھا لیا جاتا اور ملک دشمنی کے فتوؤں کیساتھ کتاب لکھنے والے سیاستدان کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا۔

رضا ربانی نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ایک طرف پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ترین سطح پر ہیں جبکہ دوسری طرف ایک ایسی کتاب کی رونمائی ہو رہی ہے جو دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہوں نے لکھی ہے۔