خبرنامہ

ا قتصادی راہداری سے خطے کی قسمت بدل جائیگی:وزیر اعظم

لاہور(ملت+آئی این پی )وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا، یہ گیم چینجر ہے خطے کی قسمت بدل دے گا۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس پنجاب میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ۔تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیع ہے ، ان کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں کیونکہ تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی سرمایہ کاری کرنیوالوں سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں، تاجر برادری کو بھی چاہئے کہ وہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سی پیک گیم چینجر ہے خطے کی قسمت بدل دے گا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ انرجی بحران پر قابو پانے سے کاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملے گی،سی پیک منصوبے سے معاشی انقلاب آئے گا،سی پیک منصوبے سے معاشی انقلاب آئے گا،ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، خطے کی تقدیر بدل جائے گی ۔ تاجروں کے وفد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسوں کی شرح کو کم اور دہرے ٹیکس ختم کئے جائیں جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔