خبرنامہ

بجٹ میں خصوصی پروگرام کیلئے 2 کھرب 42 ارب 50 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں خصوصی پروگرام کیلئے مختص 2کھرب 42ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 7 ارب 50 کروڑ‘ وزیراعظم پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 30 ارب‘ وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے 40 ارب ‘ توانائی سب کے لئے پروگرام کے لئے 12ارب 50 کروڑ ‘ پینے کا صاف پانی پروگرام سب کے لئے 12 ارب 50 کروڑ ‘ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے 45 ارب ‘ سکیورٹی میں بہتری کے لئے 45 ارب ‘ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے لئے 25 ارب اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے خصوصی نگرانی کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں۔