خبرنامہ

بجٹ میں صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 2 ارب 73 کروڑ 72 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی 2017-18ء کے بجٹ میں صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب 73 کروڑ 72لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔ صنعت و پیداوار ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت نے 71کروڑ 30لاکھ جبکہ نئے منصوبوں کے لئے 2ارب2 کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔جمعہ کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پی ایس ڈی پی کے مطابق بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے لئے 21کروڑ 17لاکھ ‘ کوئٹہ میں انفرانسٹرکچر انڈسٹریل اور ٹریڈنگ سٹیٹ کے لئے 12کروڑ ‘ حب انڈسٹریل سٹیٹ میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 11کروڑ ‘ نوشہرو فیروز میں سبزیوں کے پروسسنگ سینٹر کے لئے 32کروڑ 15لاکھ ‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی ترقی کے لئے ایک ارب 11کروڑ ‘ پورے پاکستان میں (ایس ایم ای ) پروگرام کی ترقی کے لئے 25کروڑ اور سیالکوٹ میں سپورٹس پروگرام کی ترقی کے لئے 28 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔