خبرنامہ

بجٹ میں منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈویژن کے 21 جاری، 11نئے منصوبوں اور دیگر پروگرامز کے لئے 16 ارب79 کروڑ85 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈویژن کیلئے مختص 16 ارب 79کروڑ 85 لاکھ 41 ہزار روپے میں سے 21 جاری منصوبوں کیلئے2 ارب 81 کروڑ81 لاکھ روپے سے زائد، 11نئی سکیموں کیلئے 4 ارب 50 کروڑ 21 لاکھ روپے اور دیگر ضروریات کے لئے 9 ارب 47 کروڑ82 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈ ز مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سپورٹ پراجیکٹ کیلئے 7 کروڑ روپے، مواصلات کی ترقی کے منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے، نیشنل انڈومنٹ سکالرشپ پراجیکٹ کیلئے 1 ارب روپے، جاوید اظفر کمپیوٹر سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے 12 کروڑ50 لاکھ روپے، ینگ ڈویلپمنٹ فیلوشپ پروگرام کیلئے3 کروڑ 70 لاکھ روپے، پائیدار ترقی کے اہداف قومی اقدام برائے غذائیت کے لئے 10 کروڑ،وژن 2025 ء کے تحت زیادہ اثرات والے اقدامات کی معاونت اور مانیٹرنگ کے لئے 25 کروڑ،وژن2025 ء کے تحت کلسٹر کی ترقی کی بنیاد پر صنعتوں کی تبدیلی کے لئے ریسرچ سٹڈی کے لئے 7 کروڑ،سنٹر فار رورل اکانومی کے لئے 5 کروڑ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ایکسیلینس سنٹر کے لئے 25 کروڑ،سی پیک کے انسٹیویٹ گوادر کے لئے 50 کروڑ،پاکستان انسٹیویٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے لئے زمین کی خریداری کے لئے 2 ارب ،ریسرچ ،ورکشاپس اور دیگر سٹڈیز کے لئے 50 کروڑ اور دیگر پروگراموں کے لئے 8 ارب 97 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔