خبرنامہ

برف پگھل گئی

حیدر آباد (ملت + آئی این پی) برف پگھل گئی ،وزیراعظم محمد نوازشریف نے دورہ حیدرآباد کے دوران سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سردار ممتاز علی بھٹو سے ملاقات کرکے تمام گلے شکوے دور کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے دورہ حیدر آباد کے دوران سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سردار ممتاز علی بھٹو سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق لیگی سنیٹر راحیلہ گل مگسی کی رہائش گاہ پر کھانے کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں وزیراعظم کے علاوہ گورنر سندھ محمد زبیر،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ،وزیراعظم کے سیکریٹری آصف کرمانی اور غوث بخش مہر اس دوران ممتا بھٹو وہاں پہنچ گئے اور نوازشریف سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔جس میں ممتاز بھٹو نے نوازشریف کی جانب سے ماضی میں کیے گئے وعدے یاد کرائے ،اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں ہم آپ کی شکایتیں دور کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور شہباز شریف کی خواہش پر پر ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے ممتاز علی بھٹو کے تمام گلے شکوے دور کردیئے ہیں اور جلد ہی ممتاز بھٹو اسلام آباد کا دورہ بھی کریں گے ۔