خبرنامہ

بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر، پنجاب کے چیف سیکرٹری کو جیل بھیج دیں گے، چیف جسٹس

بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر، پنجاب کے چیف سیکرٹری کو جیل بھیج دیں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے چیف سیکرٹری کو جیل بھیج دینگے، آپ کو جیل بھیج دینگے ساری عمر جیل میں رہیں گے ، بتائیں چیف سیکرٹری صاحب عدالتی حکم پر سات ماہ بعد کیا ہوا، آپ ایسے آئے جیسے لنچ یا ڈنر کرنے آئے ہوں جبکہ عدالت عظمیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔بدھ کو پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی پر پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپکو جیل بھیج دینگے ساری عمر جیل میں رہیں گے، بتائیں چیف سیکرٹری صاحب عدالتی حکم پر سات ماہ بعد کیا ہوا، آپ ایسے آئے جیسے لنچ یا ڈنر کرنے آئے ہوں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آپکو یا آپکی جماعت کو پسند نہ ہو پھر بھی عمل کرنا ہے،آپ تو سیکرٹری یونین کونسل نہیں لگ سکتے آپ کو چیف سیکرٹری کس نے لگایا۔