خبرنامہ

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پرشدید احتجاج، ہندوستانی ناظم الامورطلب

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پرشدید احتجاج، ہندوستانی ناظم الامورطلب

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر پاکستان کا شدید احتجاج، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوٹلی ضلع کے اولی گاؤں کے 60 سالہ شہری غیاث کی ہلاکت پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 21 اگست کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنی چاہیے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے، بھارتی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور سیز فائر مفاہمت کا احترام کرے