خبرنامہ

بھارت جنگ مگر پاکستان امن چاہتا ہے: احسن اقبال

Pakistan's innumerable

لاہور: (ملت+آئی این پی) وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت جنگ مگر پاکستان امن چاہتا ہے‘ہمیں جنگی نہیں بلکہ ترقی کے جنون کی ضرورت ہے ‘اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کی قیادت کا ویژن ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے‘بھارت پاکستان میں ترقی کے عمل کو روکنا اور سی پیک منصوبے میں روکنے کیلئے سازشیں کر رہا ہے مگر ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘سی پیک منصوبے پر سیاست نہ کی جائے ‘اپوزیشن کو بھی سی پیک منصوبے کو متنازعہ بننے کی بجائے اس منصوبے کو مکمل کر نے کیلئے حکومت کو سپورٹ کر نا چاہیے‘سی پیک منصوبے میں کسی صوبے کیساتھ ناانصافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور دونوں جانب عوام مستفید ہوں گے۔ ابتدامیں چین اس منصوبے میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اسے 2030تک مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے کوئی ایک ذریعے کی بجائے متعدد ذیعے کو استعمال کیا جا رہا ہے اور حکومت 2018تک ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے مکمل نجات دلائیں گی اور قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جائیگا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں ایل این جی اور ریلوے کے منصوبے شامل کئے جا رہے ہیں جبکہ گوادر میں جدید ہوائی اڈا، پاور پلانٹ اور فری ٹریڈ زون بھی بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے مگرہم خطے میں امن کی بات کرتے ہیں اور بھارت جنگ مگر پاکستان امن چاہتا ہے بھارت میں اس وقت جنگی جنون ہے لیکن ہمیں جنگی نہیں بلکہ ترقی کے جنون کی ضرورت ہے اور ہم پاکستان کو مضبوط بنا کر اور اپنے ترقی کے منصوبوں کو مکمل کر کے ہی بھارت کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔