خبرنامہ

بھارت ورلڈ کپ سے باہر، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، پاکستان کی مسلسل 5ویں کامیابی، اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست

بھارت ورلڈ کپ سے باہر، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، پاکستان کی مسلسل 5ویں کامیابی، اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست

بھارت ورلڈ کپ سے باہر، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8وکٹوں سے ہرادیا، افغانستان کی شکست بھارت کےواپسی کے سفر کی وجہ بن گئی،کوہلی کا گھر جانے کاپرانا ٹوئٹ وائرل،بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کی تنقید، پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ، بھارت آج نمیبیا کیخلاف بے مقصد میچ کھیلے گا،پاکستان کی مسلسل پانچویں کامیابی،اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست، پاکستان کی5میچز میں کامیابی کا سہرا 5مختلف کرکٹرز کے نام رہا،نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ کی وکٹ بنانے والے کیورٹر کی اچانک موت ہوگئی جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے،پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کو،دوسرے میں پاکستان اور آسٹریلیا جمعرات کو مد مقابل ہونگے ، فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،گروپ 2میں نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا،البتہ بھارت کو اپنا آخری اور بے مقصد میچ نمیبیا کےخلاف آج کھیلنا ہے۔دوسری جانب سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72رنز سے شکست دے دی، پاکستان کی 5 میچز میں کامیابی کا سہرا 5 مختلف کرکٹرز کے نام رہا،پہلے میچ میں شاہین آفریدی، دوسرے میں حارث رئوف، تیسرے میں آصف علی،چوتھے میچ میں محمد رضوان اور گزشتہ روز ہونےوالے پانچویں میچ میں شاندار بیٹنگ پر شعیب ملک کو بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ کی وکٹ بنانے والے کیورٹر کی اچانک موت ہوگئی، مقامی انتظامیہ نے من موہن کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔دوسری جانب ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان دبئی میں ہوگا، ان دونوں میچز کی فاتح ٹیموں کےدرمیان فائنل اتوار 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔ادھر بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ‘کل واپس’ لوٹ جانےکی پرانی ٹوئٹ وائرل ہوگئی،ویرات کوہلی نے 20 مارچ 2012 کو گھر واپسی کی ٹوئٹ کی تھی جس پر اب کرکٹ فینز کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں،ویرات نے لکھا تھاکہ ’کل گھر جا رہا ہوں، اچھا نہیں لگ رہا۔دوسری جانب ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور اتل واسن نے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا،سابق کھلاڑیوں نے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کوہلی الیون کو گھر کے شیر گھر سے باہر ڈھیر کا طعنہ بھی ماردیا۔اس کےعلاوہ سابق کھلاڑیوں نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے ٹیم نے رن بنانے تھے جو نہیں بنا سکے،وکٹیں لینی تھیں جو نہیں لے سکے