خبرنامہ

بھارت کا سمجھوتہ ایکسپر یس بند ش کا فیصلہ3گھنٹے بعد واپس

پاکستانی ریلوے حکام سے رابطہ کر کے ٹرین کو آج شیڈول کے مطابق بھارت بجھوانے کی اجازت دیدی’فول پروف سیکورٹی بھی یقین دہانی کروادی
لاہور(آئی این پی) بھارت نے پاکستان اور بھارت کے در میان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپر یس کی بند ش کا فیصلہ3گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا ‘پاکستانی ریلوے حکام سے رابطہ کر کے ٹرین کو آج (سوموار)شیڈول کے مطابق بھارت بجھوانے کی اجازت دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھارتی حکام نے شام6بجے کے قریب پاکستانی ریلوے حکام کو باقاعدہ طور پر کر دیا کہ سوموار کے روز ٹرین کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت آنے کی اجازت نہیں ہوگی اس لیے ٹرین سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے جس پر پاکستانی حکام نے شدید تحفظات کا اظہار کیاجسکے بعد رات 9بجے بھارت نے ٹرین کی بند ش کا فیصلہ لیتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی ریلوے حکام سے رابطہ کر کے انکو لاہور سے ٹر ین بھارت بجھوانے کی باقاعدہ اجازت دیتے ہوئے مکمل سیکورٹی کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کروادی ہے جسکے بعد اب ٹرین آج (سوموار) صبح معمول کے مطابق لاہور سے سمجھوتہ ایکسپر یس ٹرین شیڈول کے مطابق بھارت روانہ ہوگی جسکے لیے پاکستانی ریلوے حکام نے اپنے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔