خبرنامہ

بینظیر قتل کیس: وفاق، پی پی اور ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

بینظیر قتل کیس: وفاق، پی پی اور ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف وفاق، پیپلزپارٹی اور پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف تینوں فریقین کی اپیلیوں کی سماعت 25 نومبر کو مقرر کردیں۔

پیپلزپارٹی اور وفاق نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزمان کو سنائی جانے والی سزائیں بڑھا کر سزائے موت دینے کی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
بےنظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جب کہ ملزمان پولیس افسروں نے سزائیں کالعدم قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 31 اگست کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس پی خرم شہزاد اور سابق سی پی او سعود عزیز کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق ایس پی راولپنڈی خرم شہزاد کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ملزم خرم شہزاد کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 31 اگست کو 17 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم خرم شہزاد اور سعود عزیز کی لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ نے سزا معطل کی تھی۔

سزا معطل ہونے کے بعد خرم شہزاد کی ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔