خبرنامہ

“بیٹی نے عید منانے گھر آنا تھا لیکن موت کی خبر آ گئی”

“بیٹی نے عید منانے گھر آنا تھا لیکن موت کی خبر آ گئی”

کراچی: (دنیا نیوز) ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں 9 طلب علم اورایک ٹیچر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 کی رہائشی سبیکاعزیز شیخ اسکالرشپ پروگرام کے تحت امریکاپڑھنےگئی تھی جہاں و ہ بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 کی رہائشی سبیکاعزیز شیخ اسکالرشپ پروگرام کے تحت امریکاپڑھنےگئی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ نے سبیکا شیخ کے قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے طالبہ کی موت کو دل خراش واقعہ قرار دیا ہے۔

واقعہ کا علم ہوا تو سبیکا کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ والدین کہتے ہیں بیٹی نے عید منانے گھر آنا تھا لیکن موت کی خبر آ گئی۔ سبیکا کے والد نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع انھیں میڈیا سے ملی۔ پھر انھوں نے سبیکا کے نمبر پر فون کیا، لیکن وہاں سے جواب نہیں آیا۔ پھر سکول کے رابطہ کار سے رابطے سے پتہ چلا کہ سکول میں فائرنگ ہوئی ہے۔ تین چار گھنٹے بعد اس نے تصدیق کی کہ سبیکا بھی فائرنگ کی زد میں آ گئی ہیں

سبیکا تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی۔ وہ یوتھ ایکسچیج اینڈ اسٹڈی پروگرام (یس) کے تحت 21 اگست 2017 کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے ٹیکساس گئی تھی، اس پروگرام میں شرکت سے پہلے لیے گئے ٹیسٹ میں 6000 طلبا نے حصہ لیا تھا تاہم صرف75 طلبا ہی یہ ٹیسٹ پاس کرسکے تھےاور سبیکا شیخ کا نام ان طالبعلموں میں شامل تھا۔ سبیکا نے کراچی پبلک اسکول سے میٹرک کیا تھا، سیبکا انتہائی ہونہار طالبہ تھی ہمیشہ پہلی یا دوسری پوزیشن لاتی تھی. سیبکا کو 9 جون کو واپس آنا تھا، ہم سبیکا کی واپسی کا ایک ایک دن گن کر گزار رہے تھے۔ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ میری بیٹی چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹی نے عید منانے گھر لوٹنا تھا۔ فرمائشوں کی لمبی فہرست دی لیکن موت نے کوئی خواہش پوری کرنے کی مہلت نہ دی ۔ بہن بھائی ہوں یا رشتہ دار، سبیکا کی موت نے سب کو دھچکا پہنچایا۔ بچپن کی سہیلی سبیکا کی موت پر دلگرفتہ ہے، کہتی ہے کہ یقین نہیں آتا کہ ہمجولی اس دنیا کو خیر باد کہ چکی۔ سبیکا کا جسد خاکی چند روز میں کراچی پہنچایا جائے گا جس کےلیے دکھی خاندان نےقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔