خبرنامہ

ترقیاتی پروگرام میں جہاز رانی و بندرگاہیں ڈویژن کیلئے 12ارب 77کروڑ 56لاکھ روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن) آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں جہاز رانی و بندرگاہیں ڈویژن کیلئے 12ارب 77کروڑ 56لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ جاری 10سکیموں کیلئے 7ارب 37کروڑ روپے جبکہ 10نئے منصوبوں کیلئے 5ارب 40کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (سی پیک) منصوبے کیلئے ایک ارب 45کروڑ روپے ۔گوادر میں پاک چائنہ ٹیکنیکل و ووکیشنل انسٹیٹوٹ کیلئے 45کروڑ روپے ، پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمینل سے پورٹ قاسم ریلوے نیٹ ورک تک کوئلے کی ترسیل کیلئے 3ارب 56کروڑ 98لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ نئے منصوبوں میں بزنس کمپلیکس آر او پلانٹ منصوبے کیلئے 10کروڑ روپے ، گوادر پورٹ ماسٹر پلان کے مطابق اراضی کے حصول کیلئے 3ارب روپے ، کیماڑی کراچی میں تیل ذخیرہ کرنے کیلئے ڈپو کی تعمیر کیلئے ایک ارب 75کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔