خبرنامہ

جنرل راحیل شریف ، جنرل قمر باجوہ کی یادگار شہدا پر حاضری

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہداء پر سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ سبکدوش ہونےوالے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی ، جنرل راحیل شریف جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پہنچے ، اعزازی گارڈ کے دستے نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سلامی دی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ فوجی بگلرز ماتمی دھن فضا میں بکھیرتے رہے ۔ نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شہدا کو سلامی دی ۔ تقریب میں اعلی عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔