خبرنامہ

آرمی چیف کا جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ، خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت

لاہور(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز کے خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

تفصیات کے مطابق فیروز پور روڈ دھماکے کے 35 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

3 بج کر 55 منٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کی تفتیش میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ، فارنزک ماہرین اور تفتیشی اہلکاروں نے شواہد اکٹھا کیے جب کہ آج بھی تفتیشی حکام جائے وقوعہ کا دورہ کررہے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے پتا چلا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل کی بجائے رکشے پر آیا جو گجومتہ اور کاہنہ کی طرف سے ہوتا ہوا سبزی منڈی پہنچا۔