خبرنامہ

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس رعایت کم کر دی

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2018 کے انکم ٹیکس آرڈیننس میں بعض ترامیم کر دی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ آرڈیننس 2018 میں ترمیم کے ذریعے تنخواہ دار طبقے کے لیے دی گئی رعایت کم کردی گئی ہے۔

چار لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا جب کہ 4 لاکھ سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ایک ہزار روپے ٹیکس ہو گا۔

آٹھ لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 2 ہزار روپے ٹیکس ہو گا جب کہ 12 لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 5 فیصد انکم ٹیکس ہو گا۔

حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2018 میں کی گئی نئی ترمیم کے مطابق 24 لاکھ روپے سے 48 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 60 ہزار روپے ٹیکس ہو گا، چوبیس لاکھ سے زیادہ اور 48 لاکھ روپے سےکم رقم پر10 فیصد اضافی ٹیکس دینا ہو گا۔

اڑتالیس لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ آمدن پر 3 لاکھ فکسڈ ٹیکس اور اضافی 15 فیصد دینا ہو گا۔

ایسوسی ایشن آف پرسنز کی 4 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن 4 فیصد ٹیکس ہو گا جب کہ ایسوسی ایشن آف پرسنز کی 12 لاکھ سے 24 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 40 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس ہو گا۔