خبرنامہ

خاران میں کیڈٹ کالج کی تعمیرکے لئے 50 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) بلوچستان کے ضلع خاران میں کیڈٹ کالج کی تعمیرکیلئے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 50 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جمعہ کو جاری کی گئی پی ایس ڈی پی رپورٹ کے مطابق منصوبے پر لاگت کا مجموعی تخمینہ ایک ارب38 کروڑ20 لاکھ 57 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30 جون 2017ء تک 32کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے بلوچستان میں تعلیمی نظام کی ترقی اور ملک کے دور دراز اوردشوار گزار علاقوں میں طلباء کو بہترین معیار کی تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔