خبرنامہ

خواتین کے تربیتی پروگرام”شی ونز“کے پہلے بیچ کی گریجوایشن تقریب

خواتین کے تربیتی پروگرام”شی ونز“کے پہلے بیچ کی گریجوایشن تقریب

کامیاب طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

لاہو: 27جون2019

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ای روزگار منصوبے کے زیر اہتمام خواتین کے تربیتی پروگرام SheWins”شی ونز“

کے پہلے بیچ کی گریجوایشن تقریب گزشتہ روز ارفع سافٹ ویئر پارک میں منعقد ہوئی جس میں 50 کامیاب طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ تربیتی پروگرام کا مقصد خواتین کو پیشہ ورانہ زندگی میں با اختیار بنانا اور انکی روزگار اور کاروباری مہارتوں میں نکھار لانا ہے۔ پروگرام کی تکمیل کے بعد طالبات بہتر گفتگو کی مہارت‘ مؤثر سی وی بنانے کی تکنیک‘ بہتر کاروباری مواقع تلاش کرنے اور کاروباری زندگی کے توازن کو سمجھنے کے قابل ہو سکیں گی۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف کے علاوہ ڈائریکٹر عاطف ممتاز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔۔۔