خبرنامہ

خواجہ سعد رفیق کا تحقیقات کا حکم

لاہور (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے تیز گام کا انجن فیل ہونے اور گھنٹوں تاخیر کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو تکلیف پہنچے، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں، پاکستان ریلویز کو اپنا معیار بہتر بنانا ہے، اب یہ بیمار، لاغر اور دم توڑتی ریلوے نہیں۔ریلوے حکام کی جانب سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجن فیل ہونے سے تیز گام چھ گھنٹے لیٹ ہوئی۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق تیز گام کے ساتھ ناقص انجن لانے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔