خبرنامہ

دہشتگردی کا ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال خودکشی ہے،بھارت

حیدرآباد (ملت + آئی این پی)بھارتی وزیر اطلاعات ونشریات وینکیا نائیڈونے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ حملے کے بعد پاکستان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ دہشتگردی کا ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال خودکشی کے مترادف ہے ۔بدھ کو بھارتی میڈیاکے مطابق حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی وزیر اطلات ونشریات و شہری ترقی وینکیا نائیڈو کا کہنا تھاکہ بھارت کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے لیکن پاکستان کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ دہشتگردی کا ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال خودکشی ہے ۔اگر آپ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کریں گئے تو آپ خود دہشت گردی کا شکار بن جائیں گئے ۔بھارتی وزیر نے الزام لگایاکہ پاکستان نہ صرف دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے بلکہ بھارت کے خلاف دہشتگردوں کو اکساتا اور انکی فنڈنگ بھی کرتا ہے ۔پاکستان نے اپنی سرزمین کو بھارت کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔