خبرنامہ

ریلوے ڈویژن کے 31 جاری اور 6 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 42 ارب 90 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2017-18ء میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ریلوے ڈویژن کے 31 جاری اور 6 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 42 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلوے کے نئے منصوبوں میں گوادر، کنیکٹیویٹی منصوبے کیلئے اراضی کے حصول کیلئے 40 کروڑ روپے، سی پیک کے تحت حویلیاں سے پاک چین سرحد تک 682 کلو میٹر ریلوے لائن کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 10 لاکھ روپے، سی پیک کے تحت ایم ایل 3 کی توسیع کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی مد میں 19 کروڑ 8 لاکھ روپے، 250 پسنجر کوچز اور 830 زیادہ استعداد کی ریلوے بوگیوں کی خریداری کیلئے 7 ارب 59 کروڑ 67 لاکھ روپے، ایم ایل ون کی بحالی و بہتری اور ضلع ہری پور میں ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے 43 کروڑ 20 لاکھ روپے اور آپریشنل سٹاف کی استعداد کار میں بہتری کیلئے وی ایچ ایف کیمونیکیشن نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے 73 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ پہلے سے جاری منصوبوں میں گوادر پورٹ سے کوسٹل ہائی وے تک ریلوے کنٹینر یارڈ، پاک چین اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ، سٹاف ہیڈ کوارٹر کی تعمیر، خانیوال سے رائیونڈ تک ٹریک کو دو رویہ کرنے، پورٹ قاسم سے بن قاسم سٹیشن تک ٹریک کو دو رویہ کرنے، ریلوے ٹریک کی بحالی کے نظام کو میکانکی بنانے سمیت مجموعی طور پر 31 منصوبے شامل ہے۔