خبرنامہ

زباں بندی کے فیصلے صرف پاکستان میں آتے ہیں، نواز شریف

زباں بندی کے فیصلے صرف پاکستان میں آتے ہیں، نواز شریف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج سب کا حق ہے سب کے یکساں حقوق ہیں کسی کی زبان بند نہیں کرسکتے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا زباں بندی، ٹی وی بندی اور اخبار بندی بند ہونی چاہیے، ایسے فیصلے اب صرف پاکستان میں آتے ہیں، میں آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتا رہا، میں 22 کروڑ عوام کے حق کی بات کرتا رہا، آپ کس طرح عوام کے حق کو مجروح کر سکتے ہیں؟
نواز شریف، مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی
سابق وزیر اعظم نے کہا یہ ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، احتجاج سب کا حق ہے کسی کی زبان بند نہیں کر سکتے، یہ ملک پہلے ہی انتشار کا شکار ہے، صورتحال کا کوئی حل نکالنا چاہیے، احتجاج کرنا بنیادی حق ہے، مہذب معاشرے میں اسے روکنا بالکل جائز نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16ارکان اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر 15 روز کیلئے عبوری پابندی عائد کردی ہے۔