خبرنامہ

زینب کے والد کا ملزم عمران کو سنگسارکرنے کا مطالبہ

زینب کے والد کا ملزم عمران کو سنگسارکرنے کا مطالبہ

لاہور:(ملت آن لائن) زینب کے والد محمد امین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم عمران کوسخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد محمد امین نے ملزم عمران کو سنگسار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
زینب کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کوسخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے زینب کیس میں خصوصی دلچسپی دکھائی، چیف جسٹس کی خصوصی دلچسپی کے باعث معاملہ آگے بڑھا۔ دوسری جانب زینب کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیٹی کے قاتل کوسرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پھانسی کا قانون بنانا پڑے گا، حکومت کو ہمارے مطالبات ماننے پڑیں گے۔ زینب کی والدہ نے کہا کہ ملزم کو اس جگہ لٹکایا جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی، فیصلہ مطالبات کے مطابق نہ ہوا تو احتجاج کریں گے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے خلاف جیل میں روزانہ اوسطاََ 10 گھنٹے سماعت ہوئی اور اس دوران 25 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے۔
ننھی زینب کے قاتل عمران پر فرد جرم عائد
خیال رہے کہ ملزم عمران کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل ہوا، ملزم پر 12 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی اور 15 فروری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔