خبرنامہ

سائفر کیس: عمران کے ریمانڈ میں 13ستمبر تک توسیع، شاہ محمود 14روز کیلئے جیل منتقل

سائفر کیس: عمران کے ریمانڈ میں 13ستمبر تک توسیع، شاہ محمود 14روز کیلئے جیل منتقل

سائفرکیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ میں توسیع کردی گئی وہ13 ستمبر تک اٹک جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر رہیں گے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اپنے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کر دیا۔اٹک جیل میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذو القر نین نے ملزم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت کی توعمران خان کو خصوصی عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا گیا۔کیس کے پراسیکیو ٹر ایف آئی اے افسران وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات ، ملزم کو جیل میں رکھنے اور سائفر کیس میں مزید تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی جس پر جج نے ملزم کے ریمانڈ میں 13دن کی توسیع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13ستمبر تک ملتوی کردی ،۔ سماعت ختم ہوتے ہی جج ابوالحسنات اسلام آباد روانہ ہوگئے۔دوران سماعت جیل کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات رہے ۔ اٹک پولیس اورایلیٹ فورس کے دستے جیل کے اطراف تعینات کیے گئے تھے ۔واضح رہے وزارت قانون و انصاف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سفارتی سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنیکی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ۔ ضلع اٹک کی 119 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹر کٹ جیل اٹک میں عدالت لگائی گئی ، تو شہ خا نہ کیس میں رہا ئی کے بعد سا ئفر کیس سے متعلق سا بق وزیر اعظم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا ، چیئر مین پی ٹی آئی کے وکلا ء جیل کے اند ر مو جود تھے ، تفصیلا ت کے مطابق سابق چیئر مین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے سربراہ سلیمان صفدر ایڈووکیٹ ، انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے لیگل ٹیم کے ہمراہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفرکیس میں جیل ٹرائل کی ہر گز ضرورت نہیں جس کا اچا نک گزشتہ را ت 9 بجے اعلا ن کیا گیا کہ سا ئفر کیس کی سما عت اسلام آباد کے بجائے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں رکھی گئی ۔ عدالت میں جیل ٹرائل کو ہم نے چیلنج کردیا ہے کہ یہ کاروائی جیل میں نہیں ہو سکتی ، اور اس کا غلط استعمال کیا گیا ہے جو کہ کسی صورت درست نہیں، یہ کیسا کیس ہے کہ 15 اگست سے 30 اگست تک ایف آئی اے کی ٹیم صرف دومرتبہ تفتیش کے لئے آئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ کاکسی کو علم نہیں نہ ہی ملزم کو اس کا علم ہے۔ 2 ستمبر برو ز ہفتہ ان کی بیل ہیئر نگ پر سما عت ہو گی ،سائفرکی اصل کاپی ان کے پاس مو جو د ہے توپھرچیئرمین پر الزام کیسا، ایف آئی اے نے بھی یہ با ت تسلیم کی ہے کہ سائفر کے اصل کا غذا ت فا رن آفیس کے پا س مو جود ہیں۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے روبکار جاری کردی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکار جاری کی گئی۔توشہ خانہ کیس میں کل چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوئی تھی ۔خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج ہے ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی توسابق وزیر خارجہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے پر عدالت میں پیش کیا گیا سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت ہوئی ، اسپیشل پراسیکوٹر شاہ خاور اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے اپنے دلائل دیئے۔ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے مکالمے میں سوال کیا کہ کیا آپ کو عدالت اٹک جیل میں لگانے کا این او سی ملا تھا؟، جس پر جج نے کہا کہ مجھے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کرنے کا این او سی ملا تھا۔ پی ٹی آئی وکیل نے مزید سوال کیا کہ کیا آپ سے حکومت نے اٹک جیل سماعت منتقلی پر رائے لی تھی؟، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نفی میں جواب دیا تو شیر افضل نے کہا کہ پھر آپ نے کیسے اٹک جیل منتقل کرکے سائفر کیس کی سماعت کرلی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث اٹک جیل میں سماعت کی۔سابق وزیراعظم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔