خبرنامہ

سبکدوش آرمی چیف نےآرمی ہاؤس کو بھی الوادع کہہ دیا

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی)سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف آف آرمی سٹاف کی تین سال کی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد نہ صرف کمان نئے آرمی چیف کے حوالے کی بلکہ کمان تبدیل ہونے کے ساتھ ہی آرمی ہاؤس کو بھی الوادع کہہ دیا ۔منگل کو راولپنڈی میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمان نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کرنے کے ساتھ ہی آرمی چیف کی رہائش (آرمی ہاؤس راولپنڈی) کو بھی الوادع کہہ دیا ۔سابق آرمی چیف نے 2016کے آغاز پر ہی مدت ملازمت مکمل ہونے پر توسیع نہ لینے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔