خبرنامہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا: عباسی

ایبٹ آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا ویدعبا سی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،گزشتہ ساڑھے تین سالو ں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نو از شریف کی قیا دت میں پا کستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ، وزیراعظم محمد نو از شریف ملک کو دہشتگردی اور اندھیروں سے پا ک اور ترقی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتے ہیں لیکن بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور خطے کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری بنے، مخالفین وزیرا عظم کو ملک کی ترقی کے ایجنڈے سے نہیں روک سکتے اور ان کی ساری سازشیں سپریم کو رٹ کے فیصلے کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ہیں، وزیر اعظم نے اپنی تین نسلو ں کو احتساب کے لئے پیش کر کے نئی جمہو ری روایت قائم کی ہے، مخالفین کی جب تلاشی کی باری آتی ہے تو وہ ملک سے بھا گ جاتے ہیں،جن لو گوں کے نا م پانامہ پیپرز میں آئے ہیں اور جنہوں نے قرضے معاف کر ائے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ وہ ہفتہ کو سر کل لو رہ میں نواز شریف زندہ باد ریلی کے شر کاء سے خطاب کررہے تھے جس میں ممبران ضلع کونسل ایبٹ آباد، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لورہ اور ایوان تجارت لورہ کے عہدیداران کے علاوہ عماہدین علاقہ، مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ قائم مقام سپیکر نے مختصر وقت میں یوتھ ونگ لورہ کی طر ف سے نواز شر یف زندہ باد کی ریلی کے انعقاد کو سر اہا ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تین نسلو ں کو احتساب کے لیے پیش کر کے نئی جمہو ری روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جب تلاشی کی باری آتی ہے تو وہ ملک سے بھا گ جاتے ہیں ۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کے جن لو گوں کے نا م پانامہ پیپرز میں آئے ہیں اور جنہوں نے قرضے معاف کر ائے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔انہو ں نے سپریم کو رٹ کے فیصلے کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر پا کستان کی عوام نے جس خوشی کا اظہار کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی اور یہ فیصلہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور اسلا م دشمن قوتوں کو اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن)کا گڑھ رہا ہے اور سر کل لورہ کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 30سال میں پہلی دفعہ خیبر پختونخواہ کے پی کے میں صوبائی سطح پر مسلم لیگ (ن )کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کی گئی ہے اور وزیر اعظم نواز شر یف نے کے پی میں مسلم لیگ (ن)کی باگ ڈور لورہ اور شانگلہ کے عوام کوسپرد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک سنہری دن ہے ہمیں وزیراعظم کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کرنا ہے اور قیادت نے جو بھاری ذمہ داری ہمارے کندھوں پر عائد کی ہے اسے پورا کرنا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ KPK کے اندرتنظیمی ڈھانچے کی بنیادی وجہ KPKکے اندر منقسم ووٹ بینک کو اکٹھا کرنا ہے ۔انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے عہدیداروں کو ملک بھر میں نواز شریف زندہ باد کی ریلیوں میں بھر پور شر کت کرنے کا کہا ۔قائم مقام سپیکر نے سر کل لورہ میں گرڈ اسٹیشن کے قیام کے لیے 30کروڑ روپے اور یونین کونسل لورہ میں تر قیاتی کاموں کے لیے 2کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا اور ایوان تجارت لورہ کے مسائل کو جلد حل کرنے کا بھی یقین دلایا۔قبل ازیں گھوڑا گلی پہنچنے پر قائم مقا م سپیکر کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ایک ریلی کی شکل میں انہیں لورہ جلسہ گاہ تک لے جایا گیا۔