خبرنامہ

سپیکر کی جانب سے کسی جج کیخلاف ریفرنس فائل نہیں کیا گیا: ترجمان

اسلام آباد(ملت آن لائن)ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کسی جج کیخلاف ریفرنس فائل نہیں کیا۔
ترجمان نے تنبیہ کی کہ سردار ایاز صادق کے بارے میں غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے جسے سپیکر قومی اسمبلی سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپیکر کو وزیر اعظم کا وفادار قرار دینا حقائق کے منافی ہے، معزز جج کے ریمارکس سے سپیکر آفس کی توہین ہوئی اور ان ریمارکس نے کئی منفی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ تاہم، اب سپیکر کے ترجمان نے ایسے کسی بھی ریفرنس کے دائر کئے جانے کی تردید کی ہے۔