خبرنامہ

سکیورٹی وجوہات: نواز شریف کا دورہ لالہ موسی اور وزیر آباد منسوخ

لاہور(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ اور وزیر آباد منسوخ کر دیا گیا۔ واک تھرو گیٹس ہٹا دیئے گئے جبکہ سکیورٹی اہلکار بھی واپس چلے گئے۔
حامد کے غریب والدین آج بھی انتظار کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث نواز شریف کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے مشن جی ٹی روڈ کے دوران ان کے قافلے میں شامل گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے گھر اظہار تعزیت کے لیے آنا تھا۔ حامد کے غریب والدین آج بھی انتظار کرتے رہے۔
دوسری طرف وزیر آباد کے باسیوں کو آج بھی مایوسی رہی جہاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنا پڑا، سابق وزیر اعظم نوازشریف کو وزیر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔