خبرنامہ

سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 70کروڑ روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت 70کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے حکومت نے منصوبہ کی تکمیل کیلئے 11ارب39کروڑ60 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس کے لئے 30جون2017ء تک دو ارب 65کروڑ روپے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران منصوبہ کیلئے منصوبہ کیلئے مجموعی طور پرمختص کردہ بجٹ میں 20کروڑ روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے جبکہ حکومت اپنے مالی وسائل سے 50کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرے گی۔