خبرنامہ

شہباز شریف 5 جولائی کو پھر نیب میں طلب، احد چیمہ کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا جب کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں احد چیمہ کےخلاف ریفرنس بھی دائر کردیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں 5 جولائی کو طلب کیا ہے جب کہ اسی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے۔

نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو صاف پانی کیس کے علاوہ پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔

دوسری جانب نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔

نیب حکام کے مطابق احد چیمہ کے خلاف ریفرنس آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں دائر کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے احد چیمہ کو 21 فروری کو گرفتار کیا تھا جس پر اس وقت پنجاب کی حکومت نے شدید احتجاج کیا تھا۔