خبرنامہ

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزراء اوراعلیٰ حکام کےہمراہ استقبال کیا

کوئٹہ ۔(ملت آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بدھ کو اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی کے ہمراہ صدر کا استقبال کیا۔ وہ اپنے دورہ کے دوران بلوچستان کے گورنر، وزیراعلیٰ، سپیکر، صوبائی کابینہ اور اپوزیشن کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر ملکت، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔