خبرنامہ

عالمی بینک کا بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے سے انکار

عالمی بینک کا بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے سے انکار

اسلام آباد(ملت آن لائن) ورلڈ بینک نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی تحفظات کو یہ کہہ کر پذیرائی دینے سے معذرت کر لی کہ اس کا کردار محدود اور تکنیکی ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں پر ضامن چپ عالمی بینک کا بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے سے انکار، پاکستان کے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ پر تحفطات کو پذیرائی نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد کے ساتھ ورلڈ بینک حکام سے اکیس اور بائیس مئی کو ہونے والے مذاکرات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں سے پیدا تنازعات کے حل کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، تاہم حل کیلئے آگے بڑھنے کا معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

ورلڈ بینک کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک کے موجودہ اور مستقبل کے آبی معاملات کے حل کیلئے فریم ورک دیتا ہے۔ معاہدے میں عالمی بینک کا کردار محدود اور تکنیکی ہے، تاہم آبی تنازعات کے حل کیلئے دونوں ممالک کے ساتھ غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں کام جاری رکھے گا۔