خبرنامہ

عمران خان جلد سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گے، بلاول

عمران خان جلد سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گے، بلاول

ہالہ(ملت آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاست سے خود ریٹائر ہوجائیں گے۔

ہالہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا تھا، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

پی پی پی رہنما امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ مخدوم خاندان سے پرانا رشتہ ہے، انہوں نے عوام کیلیے جدوجہد کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مخدوم صاحب سے پرانے تعلقات ہیں وہ ہالہ تعزیت کے سلسلے میں آئے تھے۔