خبرنامہ

عمران خان مقامی ہوٹل کی لفٹ میں کئی منٹ پھنسے رہے

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور دیگر قائدین مقامی ہوٹل کی لفٹ میں پھنسے رہے ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز لاہور میں مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے لیے آمد کے موقعہ پر تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان ‘جہا نگیر خان ‘سید صماصم بخاری اور دیگر قائدین جیسے ہی لفٹ میں سوار ہوئے تو اچانک بجلی بند ہو گئی جس پر تقر یب ایک منٹ وہ لفٹ میں پھنسے رہے جسکے بعد متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کے بعدوہ لفٹ کا دروازہ کھول کر باہر آئے اور سیڑھیوں کے ذریعے چوتھے فلور پر پہنچے۔