خبرنامہ

عمران خان کی اہلیہ مکمل غیر سیاسی خاتون ہوں گی: ذرائع پی ٹی آئی

عمران خان کی اہلیہ

عمران خان کی اہلیہ مکمل غیر سیاسی خاتون ہوں گی: ذرائع پی ٹی آئی

لاہور: (ملت آن لائن) ذرائع تحریک انصاف نے بتایا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ مکمل غیر سیاسی خاتون ہوں گی ، مسز خان سیاسی اجلاسوں میں قطعی شرکت نہیں کریں گی ، بشریٰ بی بی بنی گالہ میں قیام کریں گی۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا تھا بشری بی بی کے بچے باپ کے ساتھ رہیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ شادی کا پہلا دن عمران خان بنی گالہ میں ہی گزاریں گے ، آج عمران خان کی کوئی سیاسی مصروفیت نہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کل چند گھنٹوں کے لئے پشاور جائیں گے۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….بنی گالہ میں عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ولیمے کی تقریب چند دن تک بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ تحریک انصاف نے گزشتہ روز عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں، جس کے بعد اب عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں۔ عمران خان نے سنت نبوی صل اللہ علیہ وسلم کے مطابق سادگی سے ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے، ولیمے کی تقریب چند دن بعد بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ جس میں پارٹی کے رہنما اور ان کے قریبی دوست شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ عمران خان اب شادی شدہ مرد بن گئے ہیں اور ان کی نیک خواہشات عمران خان کے ساتھ ہیں۔
عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کرلی
دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نکاح کے بعد لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین تحریک انصاف تیسری شادی کے بعد اہلیہ بشریٰ مانیکا کو رات کو ہی لاہور سے بنی گالہ لے آئے تھے اور اس وقت بشریٰ مانیکا عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف نے آج کی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دیں جب کہ عمران خان کل سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔
عمران خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی
یاد رہے کہ یہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ تیسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی جمائما گولڈ اسمتھ اور دوسری شادی صحافی ریحام خان سے کی تھی، جمائما سے شادی 10 سال چلی جس سے دو بیٹے ہوئے بعدازاں ریحام خان سے شادی ہوئی جو کچھ ہی عرصہ قائم رہی۔