خبرنامہ

فاروق ستار کو بھی گرفتار ہونا چاہیے، راؤ انوار

کراچی: معطل ایس ایس پی راؤ انوار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ٹارگٹ کلرز کے چیف ہیں، جن کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ ان کی گرفتاری مکمل قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے یا ایم این اے کو گرفتار کرنے کیلئے سپیکر یا آئی جی سندھ کی اجازت درکار نہیں ہے۔ میں نے کسی ایجنسی یا ادارے کے کہنے پر خواجہ اظہار کو گرفتار نہیں کیا بلکہ مکمل قانونی طریقہ کار اپنایا۔ ایم کیو ایم رہنماء کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ فاروق ستار کو بھی گرفتار ہونا چاہیے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ میڈیا کو مس گائیڈ کیا گیا۔ ہم نے خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ مارا اور نہ تلاشی لی۔ ہم خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے گئے تھے لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے، اس لئے پولیس ٹیم واپس آ گئی۔ ایک سوال کا جواب دیتے راؤ انوار نے کہا کہ یہاں جو کام کرتا ہے، اسے معطل کر دیا جاتا ہے۔ میری معطلی سے کراچی شہر میں امن ومان کی صورتحال پر سائیڈ ایفیکٹس پڑیں گے۔