خبرنامہ

قائم مقائم نائب امریکی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد

قائم مقائم نائب امریکی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں۔ قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچیں جہاں ان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات ہوئی۔ قائم مقام نائب وزیر خارجہ کے دورے میں امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے پر بات کی گئی۔ واضح رہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق امریکی حکومت یکم مئی سے کرےگی۔