خبرنامہ

لاہور میں آرمی چیف کی زیرصدارت آج اہم سیکیورٹی اجلاس ہوگا

لاہور(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج لاہور میں اہم سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈ کوارٹر میں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروز پور روڈ پر مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

گزشتہ روز افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فورسز اور ریسولوٹ سپورٹ مشن (آر ایس ایم) کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔