خبرنامہ

مبارک ہواحتساب شروع ہو گیا،عمران خان کا پریڈ گرائونڈ جلسے سے خطاب

اسلام آباد: پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے یوم تشکر کے جلسے کے لیے پنڈال سج گیا جس سے عمران خان خطاب کررہے ہیں۔
اسلام آباد ایکسپریس وے کے پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے یوم تشکر کے حوالے سے جلسہ جاری ہے جہاں چیرمین تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور چوہدری سرور سمیت دیگر پارٹی رہنما اسٹیج پر موجود ہیں جب کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی اسٹیج پر ہیں۔ اس سے قبل جب عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا نعرے بازی کرکے استقبال کیا۔
تحریک انصاف کے جلسے میں شرکا کے لیے 3 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، قیادت کے لیے کنٹینر پر مشتمل 20 فٹ اونچا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جب کہ کارکنان کا لہو گرمانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے اور مختلف گلوکار اس موقع پر اپنی فارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
جلسے میں خواتین کے لیے الگ انکلوژر بنایا گیا ہے جہاں داخلے کے لیے راستہ بھی الگ رکھا گیا ہے تاہم جلسہ گاہ میں بعض مرد کارکنان نے خواتین کے انکلوژر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر تحریک انصاف کے اے ٹی ایف کے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور اس دوران بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔
تحریک انصاف کے بعض کارکنان اسٹیج پر چڑھ گئے جس کے باعث اسٹیج پر بھی کارکنان میں دھکم پیل ہوئی جس سے بدنظمی پھیل گئی جب کہ انصاف ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے کارکنان کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار خود جلسے کی مانیٹرنگ کررہے ہی