خبرنامہ

مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات
لاہور: (ملت آن لائن) مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ مریم نواز نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال بھی کیا۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں والد سے ملاقات کی۔ مریم گھر سے کھانا، روزمرہ استعمال کی ضروری چیزیں بھی ہمراہ لے کر آئیںَ۔

نوازشریف اور مریم کی ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں کرائی گئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ مریم نواز نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال بھی کیا۔

نوازشریف کو بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں ٹی وی، اخبار، ذاتی لباس، گھر کے بستر سمیت دوسری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ بیرک نمبر ایک میں آصف علی زرداری بھی قید کاٹ چکے ہیں۔