خبرنامہ

نواز شریف رات تک مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیں، خورشید شاہ

سکھر(ملت آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور انہیں آج رات تک مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لینا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت نئے وزیر اعظم کے ساتھ مدت پوری کرے، کیس کلیئر تھا لیکن ججز نے ایسے ریمارکس دیے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ہمارے مشورے سے حکومت بچ جائے تو خوشی کی بات ہوگی،ہم چاہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے، حکومت مدت پوری کرے اور پارلیمنٹ چلے، ہم اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کا مطالبہ نہیں کرتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا، پاناما کیس کھلی کتاب کی طرح نظر آرہا ہے۔ کوئی چیز چھپی نہیں سب سامنے آگیا، مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر ایک پتھر بھی مارا تو نیست و نابود ہو جائے گی۔
خورشید شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت نئے وزیر اعظم کے ساتھ مدت پوری کرے، کیس کلیئر تھا لیکن ججز نے ایسے ریمارکس دیے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ہمارے مشورے سے حکومت بچ جائے تو خوشی کی بات ہوگی،ہم چاہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے، حکومت مدت پوری کرے اور پارلیمنٹ چلے، ہم اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کا مطالبہ نہیں کرتے۔