خبرنامہ

مستونگ: ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 3 ایف سی اہلکار شہید

مستونگ: ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 3 ایف سی اہلکار شہید

مستونگ: (ملت آن لائن) کھڈ کوچہ کے علاقہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، 3 ایف سی اہلکار شہید، 3 زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ خود کش حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید، 3 زخمی ہو گئے۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

خود کش حملے میں شہید ہونے والوں میں سپاہی منیر جان، سپاہی احمد جان اور سپاہی پرویز شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔