خبرنامہ

مسلم لیگ (ن) نے عدالتوں سے لڑنے کی تاریخ دہرائی، پیپلزپارٹی

مسلم لیگ (ن) نے عدالتوں سے لڑنے کی تاریخ دہرائی، پیپلزپارٹی

اسلام آباد(ملت آن لائن)پیپلزپارٹی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) نے مقدمہ لڑنے کے بجائے عدالتوں سے لڑنے کی تاریخ دہرائی ہے۔

نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے آج کارورائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کردی جس کےباعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
نیب ریفرنسز: احتساب عدالت میں بدنظمی کے بعد سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے احتساب عدالت میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے مقدمہ لڑنے کے بجائے عدالتوں سے لڑنے کی تاریخ دہرائی، نوازشریف کوبلایا تو سپریم کورٹ پر حملہ ہوا تھا، اس وقت چیف جسٹس نے بھاگ کر جان بچائی تھی، آج پھرہنگامہ آرائی کرکےاحتساب عدالت کے جج کو جانے پرمجبورکیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، انہوں نے سپریم کورٹ کی کہی بات سچ ثابت کردی کہ یہ گاڈ فادرہیں۔