خبرنامہ

معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے،2013 میں معاشی شرح نمو 3 فیصد تھی۔ترقی کی شرح 5اعشاریہ 28فیصد رہی ،دس سال میں پہلی مرتبہ 5فیصدسے اوپر گئے ہیں۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پری بجٹ پریس کانفرنس میں اقتصادی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی معیشت 300 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 19عشاریہ 53فیصدہے،زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 3اعشاریہ 46فیصدر ہی، صنعتی شعبے کی ترقی 5فیصدرہی ،خدمات کے شعبے نے 5اعشاریہ 98فیصد کی شرح سے ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال کیلئے ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر کرنے کا امکان ہے،توانائی کی پیداوار میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے،بجلی اور گیس کی ترسیل میںتین اعشاریہ چارفیصد کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے زرعی شعبے کے حوالے سےبتایاکہ زرعی شعبے پر حکومت کی توجہ اگلے سال بھی مرکوز رہے گی ،زرعی ترقی کی شرح میں وزیراعظم کے کسان پیکیج نے اہم کردار ادا کیا،یوریا کھاد کی قیمت کم کی ،فی بوری قیمت 1400 روپے پر لے گئے اور ڈی اے پی کی فی بوری قیمت 2500روپےتک لے گئے