خبرنامہ

مقبوضہ کشمیر میں‌ کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہوں، وزیراعظم نواز شریف

ملت نیوز… پاکستان کشمیر میں‌ بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے عالمی برادری کی مداخلت کی درخواست کرتا ہے. ہم کشمیریوں‌کےساتھ ہیں. کشمیریوں نے ستر برس سے اقوام متحدہ کے وعدوں کی تکمیل کا انتظار کیا ہے. بھارت کو بھی اپنے وعدوں‌ کا پاس کرنا چاہیے جو اس نے کئی مرتبہ کیے. کشمیر کو فوج سے پاک ریاست بنایا جائے. اور کشمیریوں‌ کی خواہشات کے مطابق اس مسئلے کا حل کیا جائے. وزیراعظم نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں‌ کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں.