خبرنامہ

بھارت نے حملےکی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے بریگیڑ ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں17 اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 مسلح افراد نے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا اور چاروں حملہ آور فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔ بھارت نے فوجی حملےکی ذمہ داری پاکسان پر ڈال دی جس کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے.